15

عوام کا دیرینہ خواب ہوا پورا،یلوے روڈ لکڑ منڈی پر انڈر پاس منظور

ملتان،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت پنجاب محمدندیم قریشی نے ملاقات کی،اس موقع پر ملتان کی عوام کے درینہ مطالبات کی منظوری دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ ادا کیا اورکہا کہ پی پی 216 کی عوام کا دیرینہ مطالبہ لکڑمنڈی انڈر پاس منظور ہوگیا،اعوان پورہ ہسپتال، کڑی داود خان گرلز سکول کو اپ گریڈ اورکبوتر منڈی گرلز اسکول کوبھی کالج کادرجہ دیاجائے گااور ٹمبر مارکیٹ ڈسپنسریاں ٹائون ہسپتال پرائمری اسکول انصار کالونی اپ گریڈ ہوگاشریف پورہ منظور آباد، عزیز کالونی اعوان پورہ میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈسپوزل بنے گاملتان سرکلر روڈ کی ازسر نو تعمیر ہوگی پنجاب بھر میں صرف پی پی 216 میں جانوروں کاہسپتال پل شیدی لعل کی ازسر نو جدید طرز اور کیپسٹی کے مطابق تعمیرہوگی پی پی 216 کی ہر یونین کونسل میں مختلف فلاحی تعلیم صحت صاف پانی اور ڈویلپمنٹ کے منصوبے بجٹ 2021-22 میں شامل ہیں ان کوبھی منظور کرلیاگیاہے پی پی 216 کے لئے تاریخی پیکج وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیاہے جوکہ عوام کاحق تھا وزیراعلی پنجاب عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے پریقین رکھتے ہیں سابق حکمرانوں کے اکائونٹس سے پیسہ نکل رہے ہیں پر وہ کہتے ہیں ہمیں معلوم نہیں کس نے ہمارے اکاو ¿نٹس میں پیسہ ڈالا جبکہ یہ عوام کالوٹا ہواپیسہ تھا جوان کے اکاو ¿نٹس میں ڈالاگیاہماری عوام ابھی سادہ ہے سمجھ نہیں پارہی کہ کس طرح سابق حکمرانوں نے ان کاپیسہ چوری کرکے کے اپنے اکاو ¿نٹس میں جمع کیا شہبازشریف سے پوچھتے ہیں پیسہ کہاسے آیا وہ جواب دیتے ہیں جس نے پیسہ میرے اکاو ¿نٹس میں ڈالامیں اسے نہیں جانتاحمزہ شہبازسے پوچھنے پربھی یہ ہی جواب ملتا ہے نہیں جانتا درحقیت یہ وہ پیسہ ہے جوکمیشن سے حاصل ہوا مثال کے طور پر جنوبی پنجاب میں بہاولپورکے قریب قائداعظم سولر پاورسومیگاواٹ کامنصوبہ لگایاگیاجس کامعاہدہ تھا 14سینٹ پر اورتمام ادائیگی ڈالرمیں ادا دبئی میں کرنا تھی جبکہ ہم نے ایساہی ایک منصوبہ حال ہی میں لیہ شہرمیں لگایاہے جس کامعاہدہ 3سینٹ کاہے جبکہ اس وقت ڈالر 90روپے کاتھااوراب158روپے کاہے توکس طرح عوام کے پیسہ کولوٹاگیاہے عوام ہی اندازہ لگاسکتے ہیں ان کے بچے امیرسے امیرترہوگئے اوران مہنگے معاہدوں کی وجہ سے غریب کابچہ غریب ترہوگئے ان سابق لٹیرے حاکموںکی وجہ سے ہی غریب آنے والے کئی سالوں تک مہنگائی میں پستہ رہےگاعوام کواب انہیں مکمل ری جیکٹ کرناہوگاعوام کاپیسہ لوٹ کرمیاں بھگوڑا باہربیٹھاہے اور اسکالیاگیاقرض عوام مہنگائی میں پس کراتاررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں