12

عوام کورونا کا دوبارہ پھیلاؤروکنےمیں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم کی اپیل

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کریں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے ”ماسک پہنیں، زندگیاں بچائیں” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ خیر خواہ، ایک دوسرے کے خیر خواہ کے ٹائٹل سے ایک ویڈیو جاری کی،وزیراعظم کی جانب سے جاری ویڈیو میں عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے معمول کے کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں،انہوں نے لکھا کہ خیر نال جا اور خیر نال آ، ایسے ہی بنیں ایک دوسرے کے خیرخواہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں