7

عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،ادارے کی جانب سے عوامی رابطہ مہم جاری ہے،میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی مہم میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں،عوام میں اداروں پر اعتماد پیدا کرنے کے لئے عوام کو بہبود کے کاموں میں شرکت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے زکریا پارک میں شجرکاری کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پار ک ا ور گرین بیلٹس بہتری کی جانب گامزن ہیں،شہر بھر میں رواں سیزن ہزاروں کی تعداد میں شجرکاری کر رہے ہیں،شہریوں سے بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ عوامی بہبود کی سرگرمیوں میں تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت کو یقینی بنائیں گے،کوئی بھی مہم عوامی رابطہ اور شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔سکولز، کالجز اوردیگر سرکاری اداروں میں عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا،پی ایچ اے شجر کاری کے ساتھ ساتھ درختوں کے بارے میں آگاہی کے فروغ کے لئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں