10

عوام کیلئے خوشخبری،نادرا ملتان ریجن میں ای ٹیلیفونک کھلی کچہری کا انعقاد کل کیا جائیگا

نادرا ملتان ریجن میں ای ٹیلیفونک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،وزارت داخلہ اور چیرمین نادرا محمد طارق ملک کی ہدایات کے مطابق نادرا ملتان ریجن میں ای ٹیلیفونک کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ باقاعدگی سے جاری ہے،ملتان ریجن میں اس ماہ منعقد ہونے والی ای ٹیلیفونک کھلی کچہری کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،جس کے مطابق ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں کل 29 جون صبح 10 تا 12 بجے تک ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن شمس بن نیاز شہریوں کے مسائل سنیں گے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے،مسائل کنندگان ٹیلیفون نمبر 0619220131 پر رابطہ کریں گے،درخواست دہندگان پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی اپنے مسائل کا اندراج کرا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں