9

عوام کی بڑھتی تعداد عوامی خدمت کچہری کی کامیابی کی دلیل ہے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے تحت شہریوں کی ریونیو سے متعلق شکایات کا ایک چھت تلے ازالہ کرنے کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انقلابی سلسلہ شروع کیا گیا ہے،جس سے اب تک ہزاروں شہری ریونیو سے متعلق ریلیف حاصل کرچکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال میں منعقدہ عوامی ریونیو خدمت کچہری میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب سمیت ذلا سسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرارز اور ریونیو سٹاف بھی دادرسی کیلئے موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ عوام کی بڑھتی تعداد عوامی خدمت کچہری کی کامیابی کی دلیل ہے،ضلعی انتظامیہ نے ایک چھت تلے تمام ریونیو افسران کو اکھٹا کرکے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوام کے مسائل کا حقیقی حل چاہتے ہیں اس لئے عوامی خدمت کچہری میں ڈپٹی کمشنر تا پٹواری ایک چھت تلے موجود رہ کر شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیہی مراکز مال اور اراضی سنٹرز سے متعلق شکایات کا بھی ازالہ کیا جارہا ہے اب تک عوامی خدمت کچہریوں میں ہزاروں شہریوں کی دادرسی کی گئی ہے،دریں اثنا شہریوں نے عوامی خدمت کچہری میں فوری دادرسی پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں