16

عہدہ واپس ہوتے ہی فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند

لاہور(بیورو رپورٹ)سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا، سٹاف کا کہنا تھا کہ سوری میڈٰم آپ ایوان کے اندر داخل نہیں ہو سکتیں، آپ کا نام مہمان لسٹ میں شامل نہیں ہے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں احسن سلیم بریار کی حلف برداری کیلئے آئی تھی، میرا نام مہمان لسٹ میں شامل تھا، بعد میں خارج کیا گیا،سپیکر کسٹوڈین ہیں، چاہیں اجازت دیں یا نہ دیں، گھر کی باتیں گھر میں بیٹھ کر سلجھائیں گے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب جہاں بھی جماعت مناسب سمجھے گی، وہاں ڈیوٹی نبھاؤں گی،خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نومنتخب رکن اسمبلی احسن سلیم بریار کی حلف برداری کی تقریب مہمان گیلری میں بیٹھ کر دیکھنا تھیں لیکن انھیں اسمبلی عمارت کے اندر داخل ہونے کی ہی اجازت نہیں دی گئی۔ اقتدار کے ایوانوں سے ناطہ ٹوٹتے ہی فردوس عاشق اعوان کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں