2

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات،بیچ نمبر3 کے 20جولائی2021 کو اداکئے جانے والے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کے باعث بیچ نمبر3 کے 20جولائی2021ء کو اداکئے جانے والے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے،ڈائریکٹرجنرل کمرشل میپکو کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق میپکو ریجن میں بیچ نمبر3کے صارفین جولائی 2021ء کے بلوں کی ادائیگی لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر23جولائی2021ء تک کرسکتے ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سے 20تا22جولائی 2021ء سرکاری تعطیلات کا اعلان کیاگیاہے جس کے پیش نظر بیچ نمبر3 کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں