8

عیدالاضحی پر بیچنے کیلئے آنیوالی زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک

مظفرگڑھ‘اڈا بصیرہ،مظفر گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے،زہریلی شراب پینے سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا،مزید 2 افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ میں ہلاک ہوگئے،تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ میں تھرمل روڈ بہاری کالونی میں جہاں پرصابر‘ پرویزاورکوڑا نامی تین افراد شراب پی رہے تھے جن میں زہریلی شراب پینے سے صابرموقع پرجاں بحق ہو گیاباقی 2 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیاجہاں پر پرویز اور کوڑا بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ متاثرین کے لواحقین اوراہل علاقہ نے مظفر گڑھ کوتوال والا کے ریکارڈ یافتہ بدنام شراب فروش مچھر کے خلاف احتجاج کیا اورآر پی او ڈیرہ غازیخان ڈی پی اومظفرگڑھ ایس ایچ او تھانہ سٹی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مچھرکوگرفتار کیا جائے تاکہ اور گھر اجڑنے سے بچ جائیں زہریلی شراب کو بازیاب کریں اور انصاف دلایا جائے، اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھا منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ہی منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے ہوں گے پولیس نے عابدعلی عرف مچھر قریشی کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپلائی کے لئے تیار کی جانے والی شرب مارکیٹ میں آ چکی ہے‘ عید کے موقع پر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں