17

عیدالضحیٰ پر بہترین کارکردگی پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی پذیرائی،تاجر تنظیموں کے صدر اور سیکٹریز نے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کو پھول پہنائے اور دستار بندی کی

ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالضحیٰ پر صفائی کے سلسلے میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے،مبارکباد کے لئے شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے صدور اور عہدیداران کا کمپنی ہیڈ آفس سارا دن تانتا بندھا رہا،تاجر تنظیموں کے صدور اور سیکرٹریز نے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کو پھول پہنائے اور دستار بندی کی،تاجر برادری کے نمائندوں نے کمپنی کے منیجرز، ڈپٹی منیجرز اور میونسپل ایمپلائز یونین کے سرپرست ملک منیر ہانس اور سیکرٹری جنرل سمیع اللہ کی بھی دستار بندی کی،تاجر تنظیموں کے وفد کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر اور جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ کررہے تھے،عزیزالرحمان، طارق ہانس،منیر ارائیں، عنایت اللہ شنواری اور شہر کی درجنوں تاجر تنظمیوں کے صدور اورجنرل سیکرٹریز بھی انکے ہمراہ تھے۔ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صفائی ایک چیلنج تھا،اللہ کے کرم سے کمپنی صفائی کے لئے تیار کئے گئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بہترین صفائی کا کریڈٹ کمپنی ورکرز کو جاتا ہے۔ایم ڈی نے شہر اولیاء کے باسیوں کا عید صفائی بارے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کمپنی مستقبل میں اپنی کارکردگی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی،ایم ڈی نے کہا کہ تاجر برادری مارکیٹوں میں صفائی کا ایک وقت مقرر کرے تاکہ سارا دن صفائی کو برقرار رکھا جاسکے،تاجر تنظیموں کے صدور اور عہدیداران کے وفد کے سربراہ عارف فصیح اللہ نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی نے عید کے موقع پر بہترین صفائی کرکے شہر یوں کے دل جیت لئے ہیں،ماضی کے پچاس برس میں کسی عید پر اس طرح کے منظم انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے،توقع ہے کمپنی مستقبل میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ ملتان شہر کی تاجر تنظیمیں صفائی میں تعاون کے لئے کمپنی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،وفد میں تاجر تنظیموں کے عہدیاران شیخ شفیق،شمشاد قریشی، ڈاکٹر طیب، رانا ادریس،پرویز گجر، جاویداقبال،عبدلعزیز اور ناصرکاظمی،ظفر پہوڑ،منصور بھٹی، صبغت اللہ انصاری ، سلیم خان اور خواجہ زوہیب بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں