3

عیدخریداری کیلئے رقم نہ دینے پر بیوی دلبرداشتہ ، خودکشی کرلی

رحیم یارخان(نمائندہ پی این این اردو)عید خریداری کیلئے رقم نہ دینے پر بیوی نے دلبرداشتہ ہوکر زہرپی لیا، ہسپتال میں دم توڑگئی، تفصیل کے مطابق راجن پور کی رہائشی34سالہ مومل مائی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ مومل مائی نے شوہر سے عید خریداری کیلئے رقم دینے کیلئے کہا تھا جس پر شوہر نے رقم دینے کی بجائے بیوی سے جھگڑا کیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر مومل مائی نے زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے بھاری مقدار میں زہرپی لیا، جو طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں