4

عید آپریشن کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا جامع آپریشنل پلان تشکیل،ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی کو حکمت عملی سے آگاہ کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ویسٹ منیجمٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کرنے کے تیاریاں مکمل کرلیں،کمپنی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ممبران اسمبلی اور پارلیمنٹیرین کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران حکمت عملی سے آگاہ کردیا،ڈی سی آفس میں منعقد ہونے والی بریفنگ میں احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے، پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی، سبین گل ایم پی اے،پی ٹی آئی سٹی کے صدر عدنان ڈوگر، شاہد مظفر،ملک روف اور شہباز قریشی بھی شرکت کی،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر کی اجلاس کو بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی برقرار رکھنا انتظامیہ کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے،عید آپریشن کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جامع آپریشنل پلان تشکیل دیا ہے،عید کے دن شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن کو خود مانیٹر کرونگا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ کمپنی نے دو ٹینڈرز میں21لاکھ روپے کی بچت کی ہے،ملک احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے نے کہا کہ شہر میں شامل نئی یونین کونسلوں میں مستقل صفائی کا نظام لایا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی ایم پی اے نے کہا کہ ملتان ہمارا شہر ہے،ہم اس کی اونر شپ لیتے ہیں،انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ عید پلان پر کامیابی کے ساتھ عمل کرکے کمپنی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی،سبین گل ایم پی اے نے کہا کہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے کمپنی اپنے ہیومن ریسورس میں اضافہ کرے،پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے کہا کہ کمپنی عید کے دن علی الصبح صفائی آپریشن شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی آپریشن کامیاب بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے ورکرز کمپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید ایام میں مثالی صفائی کے لئے کمپنی کی2370 ورکرز پر مشتمل ورک فورس تیار ہے،کمپنی135 گاڑیوں کے لئے490 ٹائرز خرید لئے گئے ہیں،آپریشن کامیاب بنانے کے لئے عید کے پہلے اور دوسرے دن کے لئے264 گاڑیاں کرائے پر حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ عید کے تیسرے دن کے لئے 184 رینٹل گاڑیاں استعمال ہونگی،کرائے پر حاصل کی گئی گاڑیوں میں ہیوی لوڈر،ڈمپر،چین ڈوزر،فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز، ٹرالیاں،پک اپ اور لوڈر رکشے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں آلائشیں اکٹھی کرنے کے لئے 16 عارضی ویسٹ پوائنٹ قائم کئے جائیں گے،صفائی آپیشن کی مانیٹرنگ کے لئے شہر میں13 کیمپ آفسسز قائم کئے جائیں گے جبکہ 25 آفیسرز صفائی آپریشن کو مانیٹر اور کنٹرول کریں گے۔ایم ڈی نے بتایا کہ ورکرز کو لنچ اور پانی فیلڈ میں فراہم کیا جائے گا۔فخرالااسلام ڈوگر نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لئے1لاکھ ماسک اور1100 گلوز ورکرز کو فراہم کئے گئے ہیں۔اسی طرح ماحول دوست اقدامات کے طور پرڈمپنگ سائیٹ کے لئے100 ٹرالی مٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل ہونیوالی یونین کونسلوں میں بھی صفائی کے لئے پلان تیار کیا گیا ہے۔بریفنگ میں کمپنی منیجرز داود مکی، عقیل احمد،آصف شبیر، عمران خان،ڈپٹی منیجرز انوارالحق،عثمان خورشید،عامر مقبول، احسن خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں