4

عید الاضحیٰ پر فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا،ایم ڈی واسا ناصر اقبال

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے کہا کہ بڑی عید پر شہری بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں،قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں ،انتڑیاں چارہ اور دیگر آلائشیں وغیرہ سیوریج لائنوں، نالیوں اور نالوں میں ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ سیوریج لائنوں اور نالیوں، نالوں میں پھینکی جانے والی آلائشیں، چارہ وغیرہ نہ صرف ماحول کا آلودہ کرتے ہیں بلکہ نکاسی آب میں شدید رکاوٹ پیدا کرکے عید کی خوشیوں کے موقع پر مسائل میں اضافہ کرتے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید الاضحی کے حوالے سے شہریوں کو اپنے ایک پیغام اور شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،ایم ڈی واسا نے اس دوران شہریوں کو مزید آگاہ کیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا اگر شہریوں کو واسا سے متعلق کوئی شکایت ہو تو مرکزی کمپلینٹ سیل کے رابطہ نمبر 1334 پر کمپلینٹ درج کروائیں تمام شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے سمن آباد ، شاہین آباد ،شریف پورہ، گل برگ کالونی سمیت شہر کے علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا سمن آباد میں نکاسی آب کی شکایت پر مشینری کے ذریعے اپنی نگرانی میں اہل علاقہ کو ریلیف فراہم کیا،انہوں نے سمیجہ آباد ڈسپوزل سٹیشن کا بھی دورہ کرکے پمپ ہاوس کی کارکردگی کو چیک کیا اور تمام پمپوں کو فل کیپسٹی پر چلانے کا حکم دیا بعد ازاں انہوں نے مچھلی مارکیٹ چوک کا بھی دورہ کیا اور بائی پاس منصوبے کا جائزہ لیا انہوں نے اس دوران عید ایام میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام افسران اور سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں رہنے کی بھی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں