4

عید الاضحی سے ہمیں ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کا ویڈیو پیغام

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام ہم وطنوں اور اہلیان ملتان کو پیشگی عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی سے ہمیں ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے،ہمیں عید کی خوشیوں میں غربا، مساکین اورضرورت مندوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے،اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وباءسے نبرد آزما ہے اور عالمی وباءکی چوتھی لہر کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے خطرے کے پیش نظر شہری شاپنگ،نماز عید اور میل جول میں کورونا ایس او پیز پر عمل کریں،انہوں نے کہا ہے کہ عیدالاصحیٰ کے موقع پر صفائی برقرار رکھنا انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک جامع ایکشن پلان تشکیل دیا ہے۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گرینڈ صفائی پلان کے لئے اضافی مشینری اور ہیومن ریسورس کا انتظام کیا ہے۔شہری جانوروں کی آلائشوں کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر ایم ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کے حوالے کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے عید کی بابرکت خوشیوں کو ایک صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول میں منایا جا سکتا ہے۔علی شہزاد نے کہا ہے کہ عید کے دن کے علاوہ عید کی چھٹیوں کے دوران،کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رہیں گے،شہری کورونا سنٹرز وزٹ کریں اوروباءسے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں