11

عید پر صفائی کے بہتر انتظامات،وزیر مملکت عامر ڈوگر ودیگر ممبران اسمبلی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملےکی کارکردگی کو سراہا

ملتان(سٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ کے موقع پر ملتان شہر میں ملک محمد عامر ڈوگر وزیر مملکت پاکستان، حاجی جاوید اختر انصاری معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ندیم قریشی، محترمہ سبین گل خان ایم پی اے،وسیم خان بادوزی ایم پی اے کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیرنگرانی ملتان شہر کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی پوری ٹیم فخرالسلام ڈوگر اور سر پرست اعلی ملک منیر حسین ہانس،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بلوچ،صدر ملک منورحسین میونسپل ایمپیلائز ویلفیئر یونین سی بی اے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی منیجر اپریشن داود مکی،ڈپٹی منیجر عثمان خورشید،انوار الحق،بلال بھٹہ تمام سیکٹر انچارج سپر واہزر انسپکٹراور ورکرز کاعیدالاضحیٰ کے موقع پر ملتان شہر کی صفائی کے حوالے سے بہترین مثالی انتظامات کرنے پرشاباش دی اور کہا کہ محکمے کی جانب سے تاریخ میں مثالی انتظامات ہیں جتنی تعریف کی جائے کم ہے،عید الاضحیٰ کے موقع پراس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کا موٹر سائیکل پر صفائی بارے پبلک فیڈ معلوم کرنے کے لئے شہر کا دورہ ایم ڈی نے اور میونسپل ایمپلاہز ویلفیئر یونین کے سر پرست اعلیٰ ملک منیر حسین ہانس، جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بلوچ مختلف یونین کونسلوں کی تنگ گلیوں اور اندرون شہرکی مختلف گلیوں کا معائنہ کیا اور عید صفائی بارے شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل موقع پر حل کئے جس پرشہریوں اور تاجروں کی جانب سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کی بے حد تعریف کی گئی،اس موقع پر ملک منیر حسین ہانس، جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بلوچ نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود سینٹری ورکرز بروقت صفائی کے لئے متحرک رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں