9

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی،گاڑیاں کھٹارہ،عید پرعملہ ڈیوٹی سے غائب، سڑکوں پر پڑی آلائشیں افسران کا منہ چڑانے لگیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گٸے،جگہ جگہ گندگی اور جانوروں کی آلاٸیشوں کے ڈھیر تعفن پھیلنے لگا،تعفن پھیلنے سے شہریوں کا سانس لینا محال ہے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی سے شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں بھی کھٹارہ ہیں،دعوے تو بہت کئے لیکن سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،عید کے دوسرے روز شہر کے مختلف علاقوں سے جانوروں کی آلاٸشیں نہ اٹھاٸی گٸیں،جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سب اچھا کی رپورٹ میڈیا کو فراہم کرتے رہے ملتان کے مختلف علاقوں شاہ رکن عالم معصوم شاہ روڈ نواب پور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں آلاٸشیں سڑکوں پر پڑی رہیں جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور جانوروں کی آلاٸشیں اٹھانے کے دعوے کرتی رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں