7

عید کی چھٹیوں میں ضلعی انتظامیہ افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی اور مقامی اداروں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور انہیں ضلعی اور متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے،افسران کو ایمرجنسی کی صورت میں سٹیشن چھوڑنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت طلب کرنا ہوگی،اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے،حکم نامے کے مطابق ضلعی انتظامیہ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، واسا کے افسران،میٹرو پولیٹن کارپوریشن، تحصیل کونسل ، میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز، اے ڈی ایل جیز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے افسران عید ایام میں ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں