4

عید کی چھٹیوں کے باوجود کورونا ویکسی نیشن جاری،شہری وقت نکال کر ویکسین لگوائیں،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)عید کی چھٹیوں کے باوجود کورونا ویکسی نیشن سنٹر اوپن،ویکسی نیشن جاری ہے،عام شہریوں کے علاوہ بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی ویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے،ویکسی نیشن سنٹرز پر سائنو فام،سائنووک کے علاوہ فائزر اور ایسرا زنیکا ویکسین بھی دستیاب ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اے سی سٹی نے ویکسی نیشن سنٹرز کا دورہ کیا،اے سی سٹی خواجہ عمیر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور قائد اکیڈمی بوسن روڈ میں قائم سنٹر کا وزٹ کیا،ویکسی نیشن سنٹر آنیوالے شہریوں سے ملاقات کی اور ویکسین کے کولڈ چین کو چیک کیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی شہریوں سے کورونا ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ جان لیوا ڈیلٹا وائرس کی پاکستان میں موجودگی کے پیش نظر شہری کورونا ویکسی نیشن کرائیں،علی شہزاد نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا راستہ روکنے کے لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے،عید کی چھٹیوں کے باوجود محکمہ صحت کا عملہ شہریوں کی سروس کے لئے سنٹرز پر موجود ہے،ڈی سی نے کہا کہ شہری چھٹیوں میں وقت نکال کر سنٹر وزٹ کریں اور ویکسین لگوائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں