22

غریب میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے،چوہدری فواد

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عملداری کیلئے میڈیا ٹریبونلز سے رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے لیکن غریب میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے،ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ تینوں کا تحفظ نہیں، بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں