6

غلہ منڈی ملتان میں تالاب کے مناظر.تاجروں کا مارکیٹ کمیٹی کے خلاف احتجاج

ملتان .سپریم کونسل غلہ منڈی کے چیئرمین الحاج شاہد عالم قریشی، وائس چیئرمین حاجی توصیف احمد، شیخ طاہر امین، شیخ مقصود ارشد، شیخ فیصل شفیق نے کہا کہ آڑھتی حضرات حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جب بھی بارش ہوتی ہے تو غلہ منڈی تالاب کا منظر پیش کرتی ہے اور ایک ایک ہفتہ تک پانی کا نکاس نہیں ہوتا۔ ہم کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں خدارا غلہ منڈی کے سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ بارش کے دنوں میں منڈی تالاب کا منظر پیش نہ کرے کیونکہ یہ ایشیاء کی سب سے بڑی غلہ منڈی ہے یہاں پر پورے پنجاب سے لوگ خریداری کرنے آتے ہیں، اگر بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوجائے تو آڑھتی اپنے گھروں کو بھی جانے کے لئے راستہ تلاش کرتے نظر آتے ہیں، خدارا پانی کے نکاس کا بہتر انتظام کیا جائے ورنہ ہم پُرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے اور مارکیٹ کمیٹی کی فیس بھی بند کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں