14

غلہ منڈی میں بھی ہول سیل پوائنٹ قائم،ڈی سی عامر کریم خان نے افتتاح کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب غلہ منڈی میں بھی ہول سیل پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹ کا افتتاح کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز معنیس بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ غلہ منڈی میں عوام کی سہولت کیلئے آٹا ،چینی ،گھی اور دالوں سمیت اشیائے خوردونوش کی سستے ریٹس پر فراہمی شروع کردی گئی ہے،جہاں ہر شہری سستے ریٹس اعلیٰ معیار کی اشیائے خوردونوش خرید سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئےضلع میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ہول سیل پوائنٹس کا مقصد عام مارکیٹ میں قمیتوں کو مستحکم رکھنا ہے،اگلے مرحلے میں مزید ہول سیل پوائنٹس بھی قائم کرینگے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں