8

غلہ منڈی کے آڑھتیوں اور تاجروں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،مسائل کے حل کا مطالبہ

ملتان،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد طاہرکی قیادت میں غلہ منڈی سپریم کونسل کے چیئرمین شاہد عالم قریشی ودیگر آڑھتیوں، تاجروں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سے غلہ منڈی کے شہر سے باہر منتقلی کے حوالے سے ملاقات کی اوراپنے مسائل اورغلہ منڈی منتقلی کے حوالے تحفظات سے آگاہ کیا،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد طاہر نے مزید کہا کہ غلہ منڈی کے آڑھتی چوری،ڈکیتی کی وارداتوں سے بھی پریشان ہیں اگر غلہ منڈی باہر منتقل ہوتی ہے تو یہاں کے تاجروں،آڑھتیوں،بیوپاریوں کوچوری،ڈکیتیوں سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے غلہ منڈی کے تاجروں،آڑھتیوں کے مسائل کو سننے کے بعد کہا کہ غلہ منڈی کے مسائل مشاورت کے بعد جلد حل کروائے جائیں گئے ان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گئے،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے ندیم قریشی بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں