3

غنڈوں کا بیوہ کے مکان پر قبضہ،چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا

وہاڑی(نمائندہ پی این این اردو)تھانہ صدر کے علاقہ جنت کالونی میں رات گئے بیسیوں غنڈوں نے بیوہ کے مکان پر قبضہ کرکے سامان باہر پھینک دیا،پولیس تھانہ صدر کارروائی سے گریزاں،تفصیل کے مطابق وہاڑی میں تھانہ صدر کے علاقہ جنت کالونی میں رات گئے مسلح غنڈوں نے پانچ بچوں کی ماں بیوہ حسینہ بی بی کے گھر پر قبضہ کرلیا،بچوں کو بچاتے ہوئے حسینہ بی بی اور بہن روبینہ بی بی چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئیں مسلح غنڈوں نے گھر کا سامان باہر پھینک کر گھر پر قبضہ کرلیا جبکہ پولیس تھانہ صدر کو متعدد بار کال کرنے پر بھی موقع پر نہ پہنچی اہل علاقہ نے ڈی پی او وہاڑی سے مسلح غنڈوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں