15

غیرت کے نام پر کنواری بہن بھائی کے ہاتھوں قتل

دراہمہ،غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا،ملزم فرار،تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ دراہمہ چاہ موچی والا کے رہائشی محمد علی کا اپنی بہن کے ساتھ جھگڑا ہوا،بعد ازاں بھائی نے غیر شادی شدہ بہن کو سر میں گولی مار کر جان سے ماردیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا،پولیس تھانہ دراہمہ جائے وقوع پر تین گھنٹے بعد پہنچی اور قانونی کارروائی شروع کردی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا،جبکہ اہل علاقہ طارق خان محمد اختر و دیگر نے کہا کہ والد کی مدعیت میں مقدمہ سے ملزم کو رعایت دی جارہی ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ سے اس درندگی پر ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کو سرکاری مدعیت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں