19

غیرقانونی ایل پی جی کی ری فلنگ پر15 دکانیں اور 7 بوگس پٹرول پمپ سیل،10 افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور پٹرول ایجنسیوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا اور ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر 15 دکانیں اور 7 بوگس پٹرول پمپ سیل کردئیے گئے،جبکہ غیر قانونی طور پر پٹرول اور ایل پی جی کی فروخت میں ملوث 10 افراد بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے عوامی شکایات پر سورج کنڈ روڈ،نادرن بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کراکے کارروائی کا آغاز کردیا،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ محرام الحرام پر غیر قانونی آئل ایجنسیاں کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتی ہیں،انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی ایجنسیوں کو کسی صورت غیر قانونی طور پر پٹرول اور ایل پی جی ری فلنگ کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں