19

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن کا آغاز، نادرا کی تصدیق و تجدید کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں غیرقانونی طور پرمقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے،نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کا نیا نظام متعارف کرا دیا، آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا،نئے نظام کی بدولت نادرا ڈیٹابیس میں موجود غیرملکیوں کی نشاندہی انتہائی آسان ہو گئی ہے،تمام پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون پرحاصل کر سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں،نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ تاریخ اجرا ایس ایم ایس کریں،جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات موصول ہوں گی،کوئی بھی معلومات اگر درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں۔ نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ سے رابطہ کرے گا،تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔ تصدیق و تجدید سروس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ایس ایم ایس نادرا میں رجسٹرڈ اسی موبائل نمبر سے کیا جائے جو شناختی کارڈ یا “ب” فارم بنواتے وقت نادرا رجسٹریشن سینٹر پر فراہم کیا تھا۔ اگر آپ کا موبائل نمبر نادرا میں رجسٹرڈ نہیں تو آپ کسی بھی نادرا سینٹر پر موبائل نمبر کی رجسٹریشن یا تبدیلی کے لئے تشریف لائیں۔ یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں