27

غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب اور ری فلنگ کیخلاف کریک ڈائون،102کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کرکے 30 بس سٹینڈ سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب اور ری فلنگ کیخلاف میگا کریک ڈاون کیا،کریک ڈائون کے دوران ایل پی جی سلنڈر کی حامل 102 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کرکے 30 بس سٹینڈ سیل کردیئے گئے،اسی طرح سیکرٹری آر ٹی اے نے کریک ڈائون میں 3 ڈرائیور بھی گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرادیئے،اسں موقع پر جنرل بس سٹینڈ پر ایل پی جی ری فلنگ کے 2 یونٹس بھی سربمہر کردیئے گئے،سیل ہونے والے بس اڈوں میں مدینہ فلائنگ کوچ،حسن ٹریولز اور نواز ٹریولز کے اڈے شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کسی صورت ایل پی جی کا غلط استعمال نہیں ہونے دینگے،کمرشل و نجی گاڑیوں کے مالکان ازخود سلنڈرز اتار دیں بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی کی ری فلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ہے،اس لئے ضلعی افسران اور پولیس ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے کمرشل گاڑیوں اور ایل پی جی یونٹس کی چیکنگ کرکے رپورٹ پیش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں