6

غیر قانونی بقرمنڈیوں کیخلاف کریک ڈائون،6 افراد گرفتار کرکے14 جانور ضبط کرلئے

ملتان(سٹآف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شہر میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن کے دوران تین بقر منڈیاں اکھاڑ دی گئیں،جبکہ 6 افراد کو گرفتار کر لیا اور 14جانور ضبط کر لئے گئے،آپریشن ممتاز آباد، دولت گیٹ اور چونگی نمبر9 کے مقام پر قائم غیر قانونی بقر منڈیوں کے خلاف کیا گیا،آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی،چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال خان بھی انکے ہمراہ تھے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءکی چوتھی لہر کے خدشہ کے پیشن نظر حکومت نے شہر کے اندر مویشی منڈیاں قائم کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،شہر میں جگہ جگہ بقر منڈیوں کے قیام سے ٹریفک،صفائی اور سیوریج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قائم کی گئی عارضی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانوروں کی خریداری کریں،انتظامیہ کے زیر انتظام ضلع میں قائم مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہے۔اور محکمہ لائیوسٹاک، صحت اور دیگر محکموں کی طرف سے مویشی منڈیوں کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں