10

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے،غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا،اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجود ہے، صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کئے گئے ہیں، سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا، جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں فارن انویسٹمنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں