4

فائرنگ کر کے مطلقہ کو زخمی کر دیا، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

ملتان،ملتان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھنے لگے،گلگشت کے علاقے رانا سٹریٹ میں فائرنگ سے زخمی کار سوار خاتون صائمہ بی بی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا،اس دوران صائمہ بی بی کے ہاتھ اور سر سے کافی خون بہتا رہا تھا،صائمہ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابقہ شوہر حبیب خان نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے،میں اپنے سابقہ شوہر سے چھپ کر اپنے دو بیٹوں کے ساتھ رہ رہی تھی،جبکہ پولیس تھانہ گل گشت نے ملزم حبیب کے خلاف متاثرہ زخمی خاتون کی والدہ ساجدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے،ملزم حبیب کو تاحال پولیس گرفتار نہ کر سکی،جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گل گشت کے علاقے رانا سٹریٹ میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار آیا۔ جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور اس نے آتے ہی ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریبی گھر سے خاتون باہر نکل آئی۔ جس پر بھی نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائر کیا۔کار سوار جلدی سے گاڑی موقع سے لیکر نکل جاتا ہے۔جبکہ خاتون بھی گھر کا دروازہ بند کر کے اندر چلی جاتی ہے۔ ویڈیو میں اگر دیکھا جائے تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم پستول کو جیب میں ڈال کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں