5

فاطمہ جناح ٹاؤن ملتان بستی معصوم شاہ میں 786 پہلا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ،ایم ایچ الیون نے 43 رنز سے جیت لیا

ملتان،فاطمہ جناح ٹاؤن ملتان بستی معصوم شاہ میں منعقدہ 786 پہلا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کے موقع ایم ایچ الیون نے 43 رنز سے جیت لیا،پہلے کھیلتے ہوئے ایم ایچ الیون نے 85رنز بنائے جواب میں ملک الیون مقررہ اوورز میں 42رنز بنا سکی میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی،جس میں مہمان خصوصی ممبر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کونسل امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز علما ونگ ملتان ضلع محمد شہباز ڈوگر کونسلر ڈاکٹر عبدالغفور رانا خالد بھی موجود تھے،اس موقع پر مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیاملک ارشد اقبا ل بھٹہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھیل کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے،تاکہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہو اور ان کا مستقبل تابناک ہو آج ہم ہر شعبہ کی بات کرتے ہیں مگر کھیلوں کے شعبہ کو اہمیت نہیں دی جاتی حکومت وقت بھی اس جانب توجہ دے وزیر اعظم سپورٹس مین ہوتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں