9

فاطمہ جناح ٹاؤن کالونی میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن،قبضہ واگزار کرالیا گیا


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے کی سب سے بڑی کالونی فاطمہ جناح ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،فاطمہ جناح ٹاؤن میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خاتمے تک یہ آ پریشن مسلسل جاری رہے گا،انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فاطمہ جناح ٹاؤن گیٹ نمبر 1 سے ملحقہ پرایؤیٹ آبادی کی طرف سے بنائی گئی دو عدد دکانیں جن کا رخ فاطمہ جناح ٹاؤن کی طرف کیا گیا تھا دونوں دکانیں گرا دی گئیں،فاطمہ جناح ٹاؤن پلاٹ نمبر 371 بلاک ایچ اور پلاٹ نمبر 31بلاک جی میں غیر قانونی طور پر قائم بھانے ختم کرا دئیے گئے اور ان کی چار دیواری گرا کے قبضہ واگزار کرا لیا گیا،آپریشن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ محمد عمیر ملغانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،نفری پولیس،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں