9

فاطمہ جناح ٹاؤن کے تمام ترقیاتی کام فوری مکمل کئے جائیں،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے کہا ہے کہ ملتان ترقیاتی ادارہ کا بنیادی کام لوگوں کو بہترین سہولیات دینے کے لئے معیاری رائشی سکیمیں بنانا، خوبصورت کمرشل عمارتیں اور پلازے بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن ایم ڈی اے کا بہت بڑا پروجیکٹ ہے،فاطمہ جناح ٹاؤن کے تمام ترقیاتی کام فوراً مکمل کئے جائیں،ترقیاتی کاموں بارے بنائی گئی ایلوکیشن کمیٹی اپنے آپ کو فعال کرے،کام کی سپیڈ تیز کریں،انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کے علاقہ جات ہر 15دن بعد تبدیل کریں،تاکہ فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ایم ڈی اے کے آفیسران کے ساتھ ہونے والی جنرل ریوو میٹنگ میں کیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ فاطمہ جناح کے ترقیاتی کاموں کو تیز ی سے مکمل کرنے کے لئے بنائی گئی ایلوکیشن کمیٹی اپنے آپ کو فعال کرے۔ تاکہ باقی ماندہ ترقیاتی کام جلد مکمل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے فوراً بعد میں بذات خود فاطمہ جناح ٹاؤن کی ایلوکیشن کرؤں گا۔ فاطمہ جناح ٹاؤن کے کام بر وقت مکمل ہونے چاہیں۔ فاطمہ جناح کے سیکورٹی معاملات کا حل اور تجاوزات کا خاتمہ کریں،اس ٹاؤن کے رہائشیوں کو تحفظ اور سہولیات دینا ایم ڈی اے کا فرض ہے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ نا جائز تعمیرات کا خاتمہ کرنے اور موثر ایکشن کے لئے فیلڈ سٹاف کو ایک ماہ میں 2 بار تبدیل کیا جائے۔ تاکہ فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا جاسکے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ، اربن پلاننگ اور اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹو ریٹ ایم ڈی اے کے اہم ترین شعبہ جات ہیں۔ جن سے محکمے کو ریونیو بھی حاصل ہوتا ہے۔ اور عوام الناس کا بھی براہ راست ان تینوں شعبہ جات سے واسطہ ہے۔ ان شعبہ جات کے لئے نئے دفاتر کا قیام نا گزیر ہے،موٹر ٹرانسپورٹ آفس کی جگہ پر 4 سے 5 منزلہ نئی عمارت کا ڈیزائن تیار کریں جو ایک خوبصورت کمرشل عمارت ہو بیسمنٹ میں پارکنگ رکھیں۔ بلڈنگ کے ایک طرف سے پارکنگ کے لئے داخلی راستہ اور دوسری طرف سے خارجی راستہ ہو۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفرکو ہدایت کی کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان پنچ کی طرف سے تمام زیر التوا و سپیکنگ آرڈر کے جواب تیار کریں۔ مختلف عدالتوں سے جاری کئے گئے حکم امتنائی کیسسز کو فوری نمٹایا جائے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ملازمین کی کوڈ ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ایچ آرٰ کمیٹی کا اجلاس فوری بلا کر اس کے منٹس جاری کئے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے حکم دیا کہ اس وقت تک ایم ڈی اے میں نئی ہونے والی بھرتیوں کے پوسٹنگ آرڈر فوری جاری کئے جائیں۔ آغامحمد علی عباس نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ کو ہدایت کی کہ فاطمہ جناح ٹاؤن کی مرکزی مسجد کا کنٹرول ایم ڈی ا ے کے پاس رہے گا۔ مسجد کے باقی ماندہ ترقیاتی کام مکمل کروائیں اور مسجد کی دیکھ بھال کے لئے سٹاف بھرتی کرنے کا اشتہار دیں۔ آغامحمد علی عباس نے ایم ڈی اے کا ریوینو پیدا کرنے اور بڑھانے کے تمام آفیسرز سے نئے پرو جیکٹس بنانے کی سفارشات طلب کر لیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء، ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ انجینئرنگ چوھدری محمد اصغر، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محسن رضا، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عرفان قریشی اورڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر و دیگر آفیسران شریک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں