9

فاٹا کو گلشن مارکیٹ ملتان،جلال پور تونسہ سمیت ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے نقشہ سازی کرنے کا حکم

ملتان،ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے کمرشل فیس میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے،گورننگ بورڈ نے کمرشل فیس 20فیصد سے 10فیصد کرنے کی منظور دیدی ہے،اس سلسلے میں کابینہ میں مزید منظوری آئندہ اجلاس میں لے لی جائے گی،اس کے ساتھ ساتھ فاٹا کو گلشن مارکیٹ ملتان، جلال پور تونسہ سمیت ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے نقشہ سازی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،تونسہ میں 76ایکٹر اراضی پر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا،سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے ان خیالات کا اظہار فاٹا ملتان ریجن سے مختلف امور پر بریفنگ لینے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر فاٹا طاہر انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاﺅسنگ ، ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد سمیع اور سیکشن آفیسر مصطفیٰ خان بھی موجود تھے،لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کمرشل فیس میں کمی کا مقصدر یونیوں میں اضافہ کرتا ہے،اور عام عوام میں آسانیاں پیدا کرنا ہے،مستقبل میں ایسے اقدامات کا فروغ جاری رکھے گ،سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مزید کہا کہ وہاڑی اور خانیوال میں تجاویزات کے خلاف منظم آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اور جاری پروجیکٹس پر مکمل رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں،لیاقت علی چٹھہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ترقیاتی رپورٹس کو منظم اور جامعہ اندازمیں پیش کیا جائے،اورنیا پاکستان ہاﺅسنگ سوسائٹی کے تحت پورے ریجن میں جگہ کا تعین کر کے عام عوام کو پلاٹس فراہم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں