30

فرائض سے غفلت برتنے پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے سپریٹنڈنٹ انجینئرنگ پی ایچ ای بہاولپور جاوید شکیل سے جواب طلب کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے فرائض سے غفلت برتنے، ترقیاتی کاموں میں سست روی، فنڈز کے غیر مناسب استعمال اور منصوبوں میں غیر معیاری کام پر سپریٹنڈنٹ انجینئرنگ پی ایچ ای بہاولپور جاوید شکیل کی جواب طلبی کر دی،اس موقع پر جاوید اختر محمود نے کہا کہ کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،تمام ادارے فنڈز کے مناسب اور بروقت استعمال کو یقینی بنائیں،افسران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مستعدی کا مظاہرہ کریں،کاموں میں سست روی برداشت نہیں ہو گی،2021،22 کی تر قیاتی سکیموں کو معیار ی انداز سے مکمل کیا جائے،تمام افسران مربوط لائحہ عمل کے تحت مستقبل کی منصوبہ بندی کریں،انہوں نے مزید کہا کہ تر قیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر نے کی کوشش کر یں گے،جاوید شکیل کو سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایات کر دیں گیئں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں