13

فلموں کے ڈائیلاگ پر سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا،ڈپٹی کمشنرملتان نے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو ایک مہینے کی نظر بندی پر سینٹرل جیل بھیج دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) فلموں کے ڈائیلاگ پر سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانا ملتان کے ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکرز پر سنسنی خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے دہشت اور خوف پھیلانے کے الزام پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے 3 بھائیوں سمیت 4 ٹک ٹاکرز کو ایک مہینے کی نظر بندی پر سینٹرل جیل بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے تحت ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے،سینٹرل جیل میں بند ٹک ٹاکر کے اہل خانہ نے نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کر لیا،درخواست گزار کا موقف ہے کے ٹک ٹاکرز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں نا ریکارڈ یافتہ ہیں ٹک ٹاکرز نے امن و امان کو خراب نہیں کیا نا ہی ویڈیوز کے زریعے لوگوں کو مشتعل کیا ہے درخواست گزار کی استدعا ہے کے نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں ، جنہیں کالعدم قرار دیا جائےجس پر ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نظر بندی کے خلاف حکومت پنجاب بذریعہ ہوم سیکرٹری ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، آر پی او اور سی پی او سے 2 اگست کو جواب طلب کر لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں