5

فنکاروں کے وفد کی ڈپٹی کمشنرملتان سے ملاقات،تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد

ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان نے تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد کر دی،ڈی سی کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھیٹرز این سی او سی کے نٸے احکامات تک بند رہیں گے،فنکاروں نے کہا کہ لاہور سمیت متعدد شہروں میں تھیٹرز کھلے ہیں۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق تھیٹرز بند رہیں گے،حکومتی فیصلوں کے خلاف کسی صورت نہیں چل سکتے،30 جون کے بعد اگر این سی او سی نے نرمی دکھاٸی تو کچھ فیصلہ ہو سکتا ہے،فی الحال شہر کا کوٸی تھیٹر نہیں کھل سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں