14

فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں،ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائیگا،فواد چوہدری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کر دی جائے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار قریبی تعلقات ہیں،پاکستان کی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے کبھی نہیں رہے جتنے آج ہیں اور اس کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جاتا ہے.انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس کے تقرر کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور تقرر کا عمل شروع ہوگیا ہے، فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار قریبی تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں