10

فوری انتخابات ملک کی ضرورت ہیں،مولانا فضل الرحمان

لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوری الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ پی ڈی ایم سنجیدہ ہے، 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخی اجتماع ہوگا، 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان(ڈی جی خان) میں بڑا اجتماع ہو گا،انہوں نے کہا کہ اتنا نقصان تو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا عمران خان نے پہنچا دیا،16 ہزاربرطرف ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ 16 ہزاربرطرف ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں،پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کسان،مزدورسمیت ہرطبقہ پریشان ہے، عوام پر قہر بن کر حکومت مسلط ہے، حکومت سے خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی ہے،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے، حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے، ملک میں ایسے بدترین حالات کبھی نہیں دیکھے، ملک میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، شفاف الیکشن ہی پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کا راستہ ہے، عوام پربجلی اورگیس بم گرائے جا رہے ہیں۔ دن رات محنت کر کے 2018ء کی صورتحال پر واپس آئیں گے، شفاف انتخابات پی ڈی ایم اورعوام کامطالبہ ہے،اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مولانا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا، ظہرانے میں مولانا کے کھانے میں مٹن بریانی، مٹن قورمہ، پالک گوشت، آلو مٹر شامل تھے، کھانے کی میز پر روغنی نان، روٹی۔ دیسی مرغی مٹن چکن، بار بی کیو، گرل فش، کشمیری دال چاول ،ریشمی کباب،یخنی پلائو بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں