4

فوڈ اتھارٹٰی کی کارروائی،غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر 9 پوائنٹس کو جرمانہ

ملتان،غیر معیاری خوراک تیار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کےریڈار پر،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موسی پاک، شاہ رکن عالم، شیرشاہ اور بوسن روڈ پر کارروائیاں کیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر 9 فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 96 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،معروف برانڈز کی پیکنگ کا استعمال کرنے پر سنیکس یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ، ملاوٹی مرچوں کے استعمال پر ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،کھانوں کی تیاری میں ناقص آئل استعمال کرنے پر ہوٹل کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا،صفائی کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر میٹ شاپ اور بیکری کو 20 ،20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے،انہوں نے کہا کہ عوام کسی صورت غیر معیاری خوراک بنانے والوں کے ہاتھوں مجبور نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں