11

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے عائد

ملتان،پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کوبہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان ڈویژن میں 186فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی،قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 3آئس فیکٹریز کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل ڈرمز میں مینگو پلپ سٹورکرنے پر بیوریجز یونٹ کو 25ہزار جرمانہ عائد کیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ واشنگ ایریا اور مشینری میں انتہائی گندگی پائی گئی،ان کا کہنا تھا کہ کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر ہسپتال کی کنٹین کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،خانیوال میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر 3آئس فیکٹریز کی اصلاح تک پر وڈکشن بند کردی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران پانی میں مضر صحت کیمیکلز کی موجودگی پائی گئی،رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ فوڈ بزنس مالکان کو چاہیے خوراک کی تیاری کے مراحل میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،آلودہ ماحول میں خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں