5

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 163 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،2 لاکھ سے زائد جرمانے عائد

ملتان،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری خوراک بنانے والوں کی خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں،ملتان ڈویژن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 163 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 2 لاکھ 54 ہزار کے جرمانے عائد کئے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ صفائی کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر سنیکس یونٹ،بیویجز یونٹ،کولڈ سٹوریج اور ریسٹورنٹس کو 1 لاکھ 66 ہزار کے جرمانے کئے۔رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ پاپڑ کی تیاری میں ممنوعہ اور کھلے اجزاء کے استعمال پر سنیکس یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،ورکرز کے میڈیکل اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ انتظامت نہ کئے گئے،ریسٹورنٹ کے کچن میں بلیوں کی موجودگی،گندگی سے بھرپور فرش کی وجہ سے 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،کھلے رنگ اور ڈیٹرجنٹس کے استعمال پر بیوریجز یونٹ کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری خوراک کی دستیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہیں،ملاوٹ سے پاک خوراک ہی صحت مند پنجاب کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں