17

فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

لاہور(بیورو رپورٹ)فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت نے ترجمان مقرر کر دیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دے دی،فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس پر پورا اتروں گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا ہے، تین سالوں میں پنجاب حکومت کی جو کارکردگی رہی، اس کو سامنے لاوں گا، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں