9

فیاض چوہان کا گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی سے ٹیلفونک رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

لاہور(بیورو رپورٹ)ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان نے گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی سے ٹیلفونک رابطےمیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی،گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ انتہائی شرمناک اور بہیمانہ فعل ہے، واقعے میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے،ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نےمتاثرہ لڑکی کومکمل تعاون اور ایف آئی آر میں درج افراد کیخلاف سخت ایکشن لینے کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں