9

فیصل آباد،فیسوں کی ادائیگی کے باوجود شہری 3 سالوں سے نمبرپلیٹوں سے محروم

فیصل آباد(بیورو رپورٹ) فیصل آباد میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے فیسوں کی وصولی کے باوجود بھی گزشتہ تین سالوں سے شہریوں کو نمبر پلیٹیں جاری نہیں کی جا رہی ہیں،جس سے شہری حکام کے خلاف آگ بگولا ہوئے دکھائی دیتے ہیں،تین سالوں میں نمبر پلیٹوں کی فیسوں کی مد میں مجموعی طور پر 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز اکٹھے گئے، لیکن تاحال نمبر پلیٹیں جاری نہ ہونے کی وجہ سے شہری مارکیٹوں سے اضافی پیسوں کی ادائیگی کرتے ہوئے عارضی نمبر پلیٹیں بنانے پر مجبور ہیں،معاملے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹوں کی تیاری کے حوالے سے پرائیویٹ کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے، جلد تسلسل سے پلیٹوں کی فراہمی شروع کر دی جائے گی،شہریوں کا کہنا ہے کہ پیسے وصول کرنے کے باوجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نمبر پلیٹیں جاری نہیں کر رہا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار عارضی نمبر پلیٹوں کے استعمال پر بے جا چالان بھی کرتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں