14

فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد اور فائرنگ سے 2 ہلاک، ایک زخمی

فیصل آباد(نمائندہ پی این این)فیصل آباد میں ڈکیتی کے لئے گھر میں داخل ہونے والے 3 ڈاکووں کو شہریوں نے پکڑ لیا، تشدد کے بعد گولیاں مار کر 2 ڈاکو ہلاک کردیئے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ مکوانہ میں دو ڈاکو شہریوں نے مار دئیے،اطلاعات کے مطابق مبینہ 3 ڈاکو گھر واردات کے لئے آئے،گھر والوں کے شور پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا،تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 ڈاکو دم توڑ گئے جن میں سے ایک کی شناخت نور جپہ کے نام سے ہوئی ہے،تیسرا ڈاکو زخمی ہوا جس کو اہل علاقہ نے پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں