5

قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن میں مون سون شجرکاری کا افتتاح


مون سون شجرکاری کے حوالے سے سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز خان مگسی نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ،ملتان میں پودا لگا یا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری فہد حیدر بزدار، ناظم اعلیٰ جنگلات اطہر کھگہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے،سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ اسطرح کی شجرکاری مہم سے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ کے وژن “کلین اینڈ گرین پاکستان” کی عملی تعبیر ہوگی،مزید ازاں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں مراحلہ وار شجرکاری کی جائے گی،جس کی نگرانی ڈپٹی سیکرٹری(ایڈمن) علی عاطف اور ڈی پی آئی سیکنڈری ساؤتھ پنجاب اعزاز احمد جوئیہ مل کر کریں گے،اسطرح کی شجرکاری مہم سے نہ صرف تعلیمی اداروں کے ماحول میں مثبت تبدیلی آئے گی،بلکہ بچوں کو پودوں کی اہمیت سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی،انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ محکمہ جنگلات پودوں کی فراہمی اور کاشت سے متعلق ہمہ قسمی تعاون کرے گا،ڈی پی آئی سیکنڈری ساؤتھ پنجاب نے محکمہ تعلیم کی طرف سے مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ذیادہ سے ذیادہ شجرکاری کی جائے گی، تاکہ کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب پورا ہوسکے،آخر میں طلباء اور اساتذہ نے شجرکاری مہم کی آگاہی کے سلسلے میں واک بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں