10

قاسم بیلہ فری اجالا سکول میں عید ملن پارٹی،کیک کاٹا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان برانچ کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ عید الا ضحی جذبہ ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر غریب مستحق افراد کا خیال رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کریں،اسلام دین فطرت اورخدمت انسانیت کا درس دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاسم بیلہ میں انجمن کے تحت قائم فری اجالا سکول میں عید ملن پارٹی اور بچوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بچوں کے ہمراہ عید کا کیک کاٹا اور طلباء میں قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا بلقیس زاہد اور شبانہ حمید قریشی ان کے ہمراہ تھیں طاہرہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عید سانجھی خوشیوں کا دوسرا نام ہے عیدین مسلمانوں کے لیے مسرت کا پیغام اور اللہ کی عطاء کردہ نعمتوں کے شکرانے کا نام ہے ہمیں اس موقع پر اپنے ارد گرد موجود مستحقین کا خیال رکھنا چاہیے اور انہیں بھی عیدکی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین اس سلسلہ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں