19

قبضہ گروپ کے سرغنہ کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی رہنما سرگرم،رائو یاسر کی پارٹی رکنیت معطل

ملتان،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑاٸچ قبضہ گروہ کے سرغنہ راٶ یاسر کو بچانے کے لٸے سامنے آ گٸے،معاملہ میڈیا میں آیا تو زبانی طور پر راٶ یاسر کی پارٹی عہدے کی رکنیت معطل کر دی،پی ٹی آٸی کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑاٸچ کا کہنا تھا کہ میرے پاس راٶ یاسر کے خلاف شکایت لے کر کوٸی بندہ نہیں آیا میڈیا میں خبر آنے کے بعد میں نے راٶ یاسر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے جب تک راٶ یاسر مقدمات سے بری نہیں ہوتا تب تک وہ پارٹی عہدہ استعمال نہیں کریں گے دوسری جانب عدالت نے راٶ یاسر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے جبکہ زراٸع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات کی بجائے تمام مقدمات میں ایک بار ہی ریمانڈ لے کر ملزم راٶ یاسر کو فائدہ پہنچایا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں