14

قسمت کی دیوی نوجوان پر مہربان،کباڑ خانے سے خریدی گئی پینٹنگ سے قیمتی سکے برآمد

ملتان،قسمت کی دیوی نوجوان پر مہربان ہو گئی،کباڑ خانے سے خریدی ہوئی پینٹنگ دو سو سالہ نایاب،قیمتی سکے برآمد ہوئے،پینٹنگ کی بیک سائیڈ سے جنگ عظیم دوم کے سرجنٹس کی تصویر بھی نکلی ہے،انگلستان کی ملکہ وکٹوریہ کے دور کا سکہ بھی کپڑے کی تھلیی میں موجود تھا،تھیلی میں موجود لاکٹ کو ثاقب نے وائٹ گولڈ قرار دے دیا ہے،نوجوان ثاقب کا کہنا تھا کہ 1845 کے دور میں استعمال ہونے والے سکے بھی قدیم پینٹگ میں چھپے ہوئے تھے،نوجوان نے کہا کہ ٹیپو سلطان کے دور حکومت میں رائج سکہ بھی پینٹنگ کی زینت بن گیا،نوجوان نے مزید کہا کہ میں تو چاہتا ہوں,یہ تمام تر نایاب سکے ملک برطانیہ کو واپس کی جائے،نوجوان نے کہا کہ میں نے یہ قدیم پینٹنگ 300 روپے میں خریدی ہے،پینٹنگ کو دیوار پر لگایا تو کپڑے کی تھیلی نیچے گری تھی،نایاب,قیمتی اور قدیم سکوں کو دیکھ کر مجھے بھی حیرت ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں