10

قصبہ مڑل شجاع آباد روڈ کے رہائشیوں کا ڈی سی ہاؤس کے باہر تھانہ بستی ملوک کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)قصبہ مڑل کے علاقہ چاہ مکھن والہ ایاز آباد کے مکینوں نے دولے شاہ کی سادہ لوح معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے اوباش ملزم کی گرفتاری نہ کئے جانے پر ڈی سی ہاؤس کے سامنے ابدالی روڈ پر تھانہ بستی ملوک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جس کی قیادت مزدور محنت کش محمد حسین نے کی،اس موقع پر محمد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ تین ماہ قبل اوباش ملزم محمد شکیل نے دولے شاہ کی سادہ لوح معصوم بچی نشا کے ساتھ زیادتی کی،جس کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کرایا گیا،لیکن آج تک مذکورہ ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا ہے اور مقامی تھانہ پولیس مذکورہ ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر رہی ہے،شکیل اور اس کا والد بشیر احمد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،جبکہ معصوم بچی حمل کو پہنچ چکی ہے حمل گرانے پر پولیس اور تفشی مظہرعباس بھی دھمکیاں دے رہے ہیں،انہوں نے وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں